عدالتی اصلاحات بل کی سماعت پر پاکستان بار کا ملک گیر ہڑتال کااعلان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدالتی اصلاحات بل کی سماعت پر پاکستان بار کا ملک گیر ہڑتال کااعلان،تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے عدالتی اصلاحات بل کی سماعت کے موقع پر ملک بھر کی عدالتوں میں جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل حسن رضا نے کہامرضی کے ججزپر مشتمل بنچ بنایا گیا ، کیس کی سماعت میں سینئر ججوں کوبھی شامل ہونا چاہیے۔

63 اے کے معاملے پربھی فل کورٹ بنچ بنانے کا کہا مگر بات نہیں بنائی گئی، 63 اے پرغلط فیصلہ ہوا، سب کہہ رہے ہیں آئین کوری رائٹ کیا گیا۔