ڈالر،سونے کی مزید اڑان،سٹاک مارکیٹ میں پھرمندی،اربوں کانقصان

کراچی(بیورورپورٹ)ڈالر،سونے کی مزید اڑان،سٹاک مارکیٹ میں پھرمندی،اربوں کانقصان،تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ، کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1.34 روپے مہنگا ہوکر 288.43 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 295 کاہوگیا، ترسیلات زر میں کمی اور حج پر طلب میں اضافے سے بھی ڈالر مہنگا ہوا۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے کاروباری روز قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوبارہ بڑا اضافہ دیکھا گیا،ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 مہنگا ہوا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مرتبہ پھر اتار چڑھاو¿ کے بعد مندی دیکھی گئی ،سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا،کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 31.19 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 39804.71 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔