ڈالر مزید مہنگا،ٹرپل سنچری کے قریب،سٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی(بیورورپورٹ)ڈالر مزید مہنگا،ٹرپل سنچری کے قریب،سٹاک مارکیٹ میں مندی،سٹیٹ بینک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 44 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 284 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 09 پیسے ہو گئی ادھر انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر ایک روپے بڑھ کر 293 روپے ہو گئی۔

دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میںاتار چڑھاو کا غلبہ رہا، 100 انڈیکس 39835.90 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا،سرمایہ کاروں نے شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی ،بدترین مندی سے سرمایہ کاروں کو 40 ارب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔