عوام کیلئے ایک اور بری خبر،ٹرانسپورٹ کرائے میں250فیصد سے زائد اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر)عوام کیلئے ایک اور بری خبر،ٹرانسپورٹ کرائے میں250فیصد سے زائد اضافہ،تفصیلات کے مطابق ڈیزل وپٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظرمحکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے اے سی بسوں کے کرایوں میں250فیصد سے زائد اضافے کا پلان تیار کر لیا۔

انٹراورانٹراسٹی نان اے سی بس سروس کے نئے کرایوں کا اطلاق 25اپریل سے کیاجائےگا،دستاویزات کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی بس کے کرایوں میں 265فیصد اضافہ ہوگا،شہر کے ا ندر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 267 فیصد اضافہ ہوگا،4 کلومیٹرتک سفر کا کرایہ 14روپے ہے جو33 روپے اضافے سے47 روپے ہوگیا۔