اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے ملک میں سلیکٹڈ آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیراعظم لانے کا منصوبہ تھا، سمجھے تھے عدم اعتماد ہوگیا سازش ختم ، سازش آج بھی چل رہی ہے، 10 سالہ منصوبے میں سپریم کورٹ میں بھی سازش چل رہی تھی،سلیکٹڈ وزیراعظم کو خدا حافظ کہہ دیا تو مطلب نہیں سازش یا وڈاکٹرائن ختم ہوا، آج تک ہر ادارے میں وہ لوگ موجود ہیں جو اتحاد، جمہوری سفر اور میثاق جمہوریت کے اتفاق رائے کےخلاف ہیں اگر منصوبہ کامیاب ہوتا تو ملک کو ون پارٹی سٹیٹ میں تبدیل کیا جاتا تو دوسرے ادارے میں بھی میرٹ کی تباہی ہونا تھی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاضیا اور مشرف دور کے کٹھ پتلی نفرت و تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں،پاکستان اکٹھا ہے جو زنجیر چاروں صوبوں کو ملا کر پاکستان کی شکل میں ایک ملک اور ایک قوم پوری دنیا کو نظر آرہا ہے تو وہ زنجیر پاکستان کا آئین ہے ،ایک دوسرے کی مخالفت الیکشن میں کریں گے جب حکومت میں آتے ہیں تو مخالفت اس حد تک نہ پہنچے ذاتی دشمنی پر پہنچ آئیں ، مخالفت کو اتنی جگہ نہیں دیں گے اس کی وجہ سے 2 بڑی جماعتیں آپس نہیں بیٹھ سکتیں، کسی اور کو فائدہ نہ ہو۔
ملک میں سلیکٹڈ آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیراعظم لانے کا منصوبہ تھا،بلاول بھٹو



















