منتخب پارلیمنٹ ہی عوام کی سب سے بڑی عدالت ،سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑے گا،زرداری

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق صدر وشریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہاہے منتخب پارلیمنٹ ہی عوام کی سب سے بڑی عدالت ہے،سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑےگا،1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پرآصف زرداری نے کہا کچھ افراد کے آئین سے انحراف کی وجہ سے ملک مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے،آئین کے تحفظ کےلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

منتخب پارلیمان ہی عوام کی سب سے بڑی عدالت ہے، عوامی پارلیمنٹ (عدالت) کے سامنے سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑےگا،آصف زرداری نے مزید کہا وقت آگیا ہے سب آئین پر عمل کریں، قوم اور ملک کے فیصلے پارلیمان کو کرنے دیں۔