گلزار امام عرف شمبے کی دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت ملو ث

اسلام آباد(بیورورپورٹ) گلزار امام عرف شمبے کی دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت ملو ث ، دشمن نے اعتراف بھی کرلیا،تفصیلات کے مطابق گلزار امام عرف شمبے کی دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت ملو ث نکلا،بھارتی سیاسی و عسکری قیادت نے بے شرمی کےساتھ اعتراف بھی کرلیا۔

بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر شری اجیت کمار دوول نے کہا پاکستان ہمارا دشمن ہے، دنیا کے سامنے دہشتگردی کو پاکستان میں عام کرنے کیلئے مالی مدد کا انکار کیا جائے لیکن پس پردہ پہلے سے بھی زیادہ مالی امداد فراہم کی جائے،دہشتگردوں کو پیسہ دو ،کام لو کیونکہ دہشتگرد کرائے کے قاتل ہیں۔

سابق بھارتی چیف آف آرمی سٹاف جنرل بکرم سنگھ نے کہا پاکستانی عوام کو ہی پیسے کے زور پر استعمال کر کے اپنی بنائی پالیسیوں سے بلوچستان میں قتل و غارت کا بازار گرم کرنا ہوگا،جنرل بکرم سنگھ نے مزید کہا پاکستان کی علیحدگی پسند تنظیموں و تحریکوں خصوصاََ بلوچستان میں تیل چھڑکنے کی ضرورت ہے۔