اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل نظرثانی کے لیے واپس بھیج دیا۔
صدرِ نے عدالتی اصلاحات بل 2023 آرٹیکل 75 کے تحت نظرثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوایا۔
صدر نے کہا کہ بادی النظر میں بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طورپر مصنوعی اور ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، جانچ پڑتال پوری کرنےاور دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس کرنا مناسب ہے۔
صدر عارف علوی نے مزید کہا آئین سپریم کورٹ کو اپیل، ایڈوائزری، ریویو اور ابتدائی اختیار سماعت سے نوازتا ہے، مجوزہ بل آرٹیکل 184 تین، عدالت کے ابتدائی اختیار سماعت سے متعلق ہے، بل کامقصد ابتدائی اختیار سماعت استعمال کرنے اور اپیل کرنے کا طریقہ فراہم کرنا ہے۔
صدر مملکت نے عدالتی اصلاحات بل نظرثانی کے لیے واپس بھیج دیا



















