بابراعظم کا کیوی کپتان کین ولیمسن کیلئے نیک خواہشات کا پیغام

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی صحت یابی کیلئے پیغام جاری کردیا۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے کین ولیمسن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جلد صحتیاب ہوکر بہترین واپسی کریں۔رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی انجری کے باعث ورلڈ کپ 2023ءمیں شرکت بہت حد تک ناممکن ہوچکی ہے۔کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے۔دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 14،15اور 17اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹونٹی میچ 20اور 24اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔