اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو بند،تفصیلات کے مطابق معاشی بحران وسمگل شدہ مصنوعات کی بھرمار کے باعث ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں پیداوار معطل ہوگئی۔
پٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو بند کردیا گیا،انتظامیہ نے کہا ریفائنری مرمت کی فوری ضرورت کی وجہ سے بند کی گئی ،ذرائع کے مطابق ملک میں تیار کردہ ڈیزل و پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی بندش کی بڑی وجہ ہے۔
کمپنی نے کہاپارکو کی جانب سے ریفائنری پر طے شدہ مینٹی نینس کے تحت عارضی شٹ ڈاو¿ن لیا گیا ،ریفائنری میں پیداواری سرگرمیاں 11 اپریل کو بحال کی جائیں گی۔
معاشی بحران ،پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو بند



















