اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال اس بات کا اعادہ کیاہے کہ چین کے ساتھ دوستی اور سٹرٹیجک شراکت داری کو پاکستان میں وسیع سیاسی حمایت حاصل ہے۔اب خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بیجنگ میں منسٹر فار انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا مسٹر لیو جیان چاو سے ملاقات میں کیا۔وزیر منصوبہ بندی نے چین کے پرامن عروج اور اقتصادی ترقی میں سی پی سی کے کردار کو سراہا جبکہ سالانہ دو اجلاسوں کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو جیسے اقدامات شروع کرنے پر صدر شی کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔نومبر 2022 میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے کامیاب دورے کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں فریقوں نے چین میں پاکستانی نوجوان سیاسی رہنماو¿ں اور پیشہ ور افراد کی خصوصی تربیت کے ذریعے استعداد کار میں اضافے کےلئے IDCPC کی حمایت کے طریقوں پر کام کرنے اور سی پی سی کے گورننس ماڈل پر تجربات کے اشتراک پر اتفاق بھی کیا جبکہ دیہی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، غربت کا خاتمہ، اقتصادی ترقی، ٹیکنالوجی کا استعمال، برآمدات میں اضافہ اور صنعتکاری پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے بات چیت اور تعاون کو جاری رکھنے کیلئے مسٹر لیو جیان چاو نے کو پاکستان کی دعوت بھی دی۔ جبکہ مسٹر لیو جیان نے سی پیک کو کامیاب بنانے میں احسن اقبال کے تعاون کو سراہا۔
پاک، چین دوستی کو وسیع سیاسی، سٹرٹیجک شراکت داری کی حمایت حاصل ہے:احسن اقبال



















