شرح سود میں مزید اضافہ،21فیصد کی تاریخی سطح پر جاپہنچی،مہنگائی بھی بڑھے گی،سٹیٹ بینک
کراچی (بیورورپورٹ)شرح سود میں مزید اضافہ،21فیصد کی تاریخی سطح پر جاپہنچی،مہنگائی بھی بڑھے گی،سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دی جس کے بعد شرح سود 20 سے بڑھ کر 21 فیصد ہو گئی ،اعلامیے کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 35.4فیصد رہی، مستقبل قریب میں مہنگائی کی شرح بلند رہے گی،اعلامیے کے مطابق اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی دیکھی جا رہی ہے، آٹو سیکٹر و پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی ہوئی، جنوری میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 8 فیصد کم رہی،گندم کی پیداوار ہدف سے کم رہنے کا خدشہ ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ توقعات سے خاطر خواہ کم ہوا ، آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے کی تکمیل میں خاصی پیش رفت ہوئی ، عالمی بینکاری نظام میں حالیہ تناو نے بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں مشکلات بڑھائیں،زری پالیسی پر سختی سے آئندہ 2سالوں میں مہنگائی کو درمیانی مدت کے ہدف تک لانے میں مدد ملے گی، عالمی مالی صورتحال کی بے یقینی و ملکی سیاسی صورتحال تجزئیے کیلئے خطرہ ہوگی،مالی سال 23 کی معاشی نمو بعد از سیلاب جائزے سے کم ہوگی، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گئے مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں سے 68 فیصد کم ہے، ترسیلات زر بحالی کی لہر آئندہ مہینوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی جلد از جلد تکمیل زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے ضروری ہے، مالی سال کی اوسط مہنگائی 27.3 فیصد رہے گی۔



















