کوئٹہ (مشرق نیوز) پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر بھی سابق کپتان سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے۔ ایک انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اونر ندیم عمر نے کہا کہ کسی کے کہنے پر سرفراز احمد کو کپتانی سے نہیں ہٹاسکتے، وہ ہماری ٹیم کے ٹریڈ مارک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں ہماری فرنچائز نے اچھی پرفارمنس نہیں دی لیکن اسکی وجہ صرف سرفراز احمد کی قیادت کرنا نہیں، ہمارے غیرملکی کھلاڑی ہسارنگا نہیں آئے اسکا ہمیں بہت نقصان ہوا۔ ندیم عمر نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی، انڈر-19 ورلڈکپ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا، انکی ملکی سطح پر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے اور رہیں گے۔ قبل ازیں سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ”مجھے نہیں لگتا پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے یہ میرا آخری سیزن تھا‘ لوگ تنقید کرتے ہیں ہمارا کام پرفارمنس سے جواب دینا ہے۔
کسی کے کہنے پر سرفراز کو کپتانی سے نہیں ہٹاسکتے: مالک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز



















