اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے آ ئینی بحران کے خاتمے کےلئے صدر مملکت پی ٹی آئی کے صدر نہ بنیں،ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاآ ئینی بحران کے خاتمے کےلئے صدر مملکت پی ٹی آئی کے صدر نہ بنیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاحکومت نے 3رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ،پی ڈی ایم نے بنچ پر عدم اعتماد کی توثیق کی،ملک میں ایک وقت میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں ،عدم اعتماد کے بعد بنچ کو سماعت نہیں کرنی چاہیے،وزیرقانون ، وزیرخزانہ اور وزیردفاع کی بریفنگز پر وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔
آ ئینی بحران کے خاتمے کےلئے علوی پی ٹی آئی کے صدر نہ بنیں، مریم اور نگزیب



















