کرکٹر فہیم اشرف نے مسجد قبا میں افطار کرنے کی ویڈیو شیئر کردی
ریاض (مشرق نیوز) رمضان کے مبارک مہینے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر افتخار احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہیم اشرف اور حارث رﺅف کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔فہیم اشرف نے افتخار احمد اور حارث روف کے ساتھ افطار کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فہیم اشرف، حارث رﺅف، افتخار احمد کے ساتھ دو اور لوگ بھی موجود ہیں۔فہیم اشرف نے ویڈیو کے ساتھ جاری کئے گئے پیغام میں لکھا ہے کہ شکر الحمدللہ، مسجد قبا میں افطاری کی۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان بھی ان دنوں عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔



















