اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ نے چیف جسٹس سمیت 3ججز کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کاعندیہ دےدیا،تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے کہاچیف جسٹس سمیت 3ججز کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ زیر غور ہے، ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا تینوں جج صاحبان ہر قیمت پر فیصلے خودکرنے پر بضد ہیں، پہلے9رکنی بنچ بنا پھر 7 کا رہ گیا، پھر5 کا رہ گیا، پھر 4 کا رہ گیا اور اب 3کا ہے، تینوں ججز نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کردی ، تینوں ججز نے اپنے ساتھی اکثریتی ججز کی بات بھی تسلیم کرنے سے انکار کردیا،احتجاج نوٹ کرانے کے سوا کوئی صو رت نہیں۔
رانا ثنا نے کہاتینوں ججز نے ن لیگ کیخلاف فیصلے دئیے،ریکارڈ سب کے سامنے ہے ایک فیصلہ ایسا بھی ہے جسے صرف ن لیگ ہی غلط نہیں کہتی بلکہ فیصلے کو ہر وہ شخص جو قانون کو تھوڑا بہت جانتا ہے آئین ری رائٹ کرنے کے مترادف قراردیتا ہے اور وہ فیصلہ 63 اے کا ہے جس کے تحت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ختم کی گئی ۔
وزیر داخلہ نے چیف جسٹس سمیت 3ججز کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کاعندیہ دےدیا



















