اپوزیشن لیڈر تقرری کیس،الیکشن کمیشن کو جواب کیلئے مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر)اپوزیشن لیڈر تقرری کیس میںالیکشن کمیشن کو جواب کیلئے مہلت تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزارنے کہا راجہ ریاض کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اس لیے اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے۔

پی ٹی آئی اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد راجہ ریاض کو 20 ایم این ایز کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر بنایا گیا، عدالت کسی بھی غیر آئینی کام پر حکم جاری کر سکتی ہے ، عدالت راجہ ریاض کی تقرری غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کیلئے 6 اپریل تک کی مہلت دیدی۔