خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد (بیورورپورٹ)جج دھمکی کیس میں عمران خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ،سیشن کورٹ میں اپیل دائر،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدم حاضری پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا.

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ درخواست مسترد کردی،دریں اثناپی ٹی آئی وکلا نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کیخلاف سیشن کورٹ میں اپیل دائر کر دی،درخواست میں موقف اپنایا گیاہائیکورٹ نے سکیورٹی خدشات کے تحت 6 اپریل تک ضمانت منظور کی.

ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ درست نہیں،حکومت نے سکیورٹی خدشات پر توشہ خانہ کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا، عدالت میں پیشی سے اجتناب نہیں کر رہے، عمران خان پر ہونیوالے حملے کے بعد جان کو لاحق خطرات زیادہ ہو چکے ،مجسٹریٹ کا حکم فوری معطل کیا جائے۔