اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا،سپریم کور ٹ بار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ بار نے کہاہے سکیورٹی اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایڈووکیٹ حسان نیازی، انتظار حسین اور علی اعجاز کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کر تے ہوئے کہاہے وکلا کی گرفتاریاں قانون کی حکمرانی و انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں

بیرسٹر حسان نیازی کیخلاف ملک بھر میں درج متعدد ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، بد قسمتی سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنیوالے ادارے خود خلاف ورزی کر رہے ہیں


کوئی بھی قانون نافذ کرنے والا ادارہ یا فرد قانون سے بالاتر نہیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، بیرسٹر حسان نیازی و دیگر وکلاکو فوری رہاکیا جائے۔