پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت ،بدسلو کی کا باعث نہیں بننا چاہیے،امریکی رکن کانگریس

نیویارک (خواجہ فاروق) امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو نے کہاہے پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت، حراست میں بدسلو کی یا تشدد کا باعث نہیں بننا چاہیے،تمام سٹیک ہولڈرز عدم تشدد کے اصولوں اور جمہوری اصولوں کا احترام کریں ، پاکستانی عوام کے پرامن مستقبل کےلئے ملکر کام کرنا چاہیے،ادھر بھارتی امریکی رکن کانگریس روکھنہ نے کہا پاکستان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہئیں،پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، صحافیوں کے قتل و سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی تحقیقات ہونی چاہئیں،روکھنہ نے دعویٰ کیا بہت سے پاکستانی امریکنز نے صورتحال پر مجھ سے اظہار تشویش کیا ، پاکستانی امریکنز انسانی حقوق کا احترام چاہتے ہیں۔