سی ٹی ڈی بھی ان ایکشن،عمران خان سمیت17رہنما دہشتگردی مقدمات میں طلب



اسلام آباد (بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی بھی ان ایکشن،عمران خان سمیت17رہنماطلب،تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 17 رہنماوں کو 18 مارچ کو درج مقدمات میں طلب کرلیا۔

سی ٹی ڈی اسلام آباد نے تحریک انصاف کی قیادت کو شامل تفتیش ہونے کیلئے حکم نامہ بھجوادیا اور نوٹس میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاشامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کو دہشت گردی کے 2 مقدمات میں طلب کیا گیا ، علی امین گنڈاپور، علی نواز اعوان، مراد سعید، شبلی فراز، عمر ایوب، عامر کیانی ، اسد عمر، راجہ خرم نواز، فرخ حبیب، جمشید مغل، عمر سلطان، حسان نیازی ودیگر شامل ہیں۔