عوام بے چینی سے نوازشریف کی وطن واپسی کے منتظر ہیں: شکیلہ لقمان چوہدر ی
لاہور(میاں ساجد سے) رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) شکیلہ لقمان چوہدر ی اور خالد لقمان چوہدری کی لندن سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقا ت اس موقع پر میاں نوازشریف نے ایم این اے شکیلہ لقمان چوہدری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شکیلہ لقمان چوہدری نے ہمیشہ پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ شکیلہ لقمان چوہدری اور خالد لقمان چوہدری نے ہمیشہ پارٹی کا بین الاقوامی سطح پر مورال بلند کیا ہے۔ چیف آگنائرزر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم بی بی کے پنجاب کی سطح پر دوروںسے عوام میں تبدیلی سرکار کےخلاف شعور بیدار کر دیا ہے ۔ عمرانی سیاست کے حوالے سے میاںنواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو برباد کرنے والے عمران خان نے پاکستانی عوام کو جھوٹے خواب دکھا کر اپنی سیاست کو بے نقاب کیا ہے کاش اگر فتنہ سیاست کے پیرو کار عمران خان پاکستانی سیاست پر مسلط نہ ہوتے تو پاکستان آج ان محرومیوں کا شکار نہ ہوتا جو اس نے اپنے چار سالہ اقتدار میں وعدوں کی سیاست کرکے نہ صرف پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کیا ہے بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ایم این اے شکیلہ لقمان چوہدری نے کہا کہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن میاں نواز شریف کی آمد کیلئے پاکستانی عوام آج بھی بے تاب ہے ۔ میاں نواز شریف پاکستانی سیاست کا وہ تعارف ہیں کہ جنہوں نے عوامی امنگوں کے عین مطابق وہ کارنامے سر انجام دئیے جن کو پاکستان کی عوام آج بھی فراموش نہیں کرتی ۔



















