پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ، پی ٹی آئی سینیٹرز بھی شرکت کریں گے

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل، پی ٹی آئی سینیٹرز بھی شرکت کریں گے

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز پیرسہ پہر 3بجے ہوگا۔

ایجنڈا جاری کر دیا گیا،مشترکہ اجلاس میں امن و امان، اقتصادی چیلنجز اور قومی اداروں کی تکریم سمیت 8 نقاط پر بحث کی جائے گی۔

حکومتی تبدیلی کے بعد پہلی مرتبہ تحریک انصاف کے سینیٹرز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس سے قبل پی ٹی آئی سینیٹرز کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 2 بجے ہو گا۔