پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو 80 لاکھ کا نقصان

لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو 80 لاکھ کا نقصان،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ کا نقصان پہنچا.

پی ایچ اے نے پارک میں ہونیوالے نقصانات کیلئے سروے شروع کر دیا گیا اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم حتمی رپورٹ جلد آئے گی.

بیشتر پارکس و چھوٹے پودے تباہ کر دیئے گئے جبکہ پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے گیٹوں کو لگائے جانے والے تالے بھی جلسے میں آنے والے شرکا نے توڑ دیئے.

شہریوں نے گریٹر اقبال پارک کے پودوں و پارکس سے زیادہ مہنگائی اور معاشی صورتحال کو بڑا مسئلہ قرار دیدیا۔