لاہور(کورٹ رپورٹر)1990 سے2001تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم ،تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کے احکامات صادر کر دئیے۔
جسٹس عاصم حفیظ نے کہاتوشہ خانہ سے بغیر پیسے کے تحائف لے جانےوالوں نے امانت میں خیانت کی،توشہ خانہ کا ریکارڈ جس حالت میں بھی ہے پبلک کیا جائے جن دوست ممالک نے تحائف دیئے وہ بھی بتائے جائیں،کوئی چیز چھپائی نہیں جا سکتی،2002کے بعد پبلک کیے گئے ریکارڈ کے ذرائع بھی بتائے جائیں۔
2002کے بعد پبلک کیے گئے ریکارڈ کے ذرائع بتانے پروفاق نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا2002کے بعد پبلک کیے گئے ریکارڈ کےخلاف اپیل فائل کرنی ہے،جسٹس عاصم حفیظ نے وفاقی حکومت کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اپیل آپ کا حق ہے،توشہ خانہ کاسارا ریکارڈ پبلک کیا جائے،بغیر ادائیگی کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا۔
ہائیکورٹ کا1990 سے2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی پبلک کرنے کا حکم



















