لاہور (اپنے نمائندے سے،خبر نگار)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا زائرین کی سہولت کیلئے احسن اقدام، داتار دربار کے2010 سے بند کار پارکنگ کو زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا، پارکنگ کھولنے کیلئے ایس او پیز طے کئے جائیں گے، ایس او پیز طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، وزیر علیٰ محسن نقوی نے پارکنگ کو دوبارہ کھولنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لنگر خانے کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لنگر خانے میں زائرین کیلئے لنگر کے انتظامات کاجائزہ لیا اور لنگر کیلئے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا لنگر کی تیاری و تقسیم کے انتظامات عالمی معیار کے مطابق کئے جائیں، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا مزار کے اصل حجرے و برآمدوں کی بھی تزئین وآرائش کی جائے گی، ڈیزائننگ کمیٹی جلد حتمی سفارشات پیش کرے،مدینہ فاونڈیشن سے مزار کے گرد برآمدوں (غلام گردش) کی توسیع کا معاہدہ خوش آئندہے،منصوبے کی تکمیل سے غلام گردش ،برآمدوں میں زائرین کی گنجائش 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار ہو جائے گی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پرحاضری دی اور چادروپھول چڑھائے،ملکی ترقی و خوشحالی، سلامتی اور استحکام کیلئے دعاکی۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی پر بعض شہروں میں بد نظمی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وفاقی و پنجاب حکومت کے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے سنٹرز پر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہامفت آٹے کیلئے سنٹرز پر آنے والے شہریو ںکو کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہئیں،کمشنرز ،آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز اپنے شہروں میں سنٹرز کے دورے کریں اور درپیش مسائل موقع پر حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔
سنٹرز پر شہریوں کی تصدیق کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیاجائے اورتصدیق کے بعدشہریوں کوبلا تاخیر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















