انتخابات میں کامیاب ہوا تو قتل کی سازش کرنیوالوں کا محاسبہ کرونگا‘عمران خان

لاہور ( نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے انتخابات میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش کرنیوالوں کا محاسبہ کروں گا۔

حکومت کو پتہ ہے میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی میری سکیورٹی کا انتظام نہیں کیا جارہا،یقین ہے توشہ خانہ کیس میں بری ہوجاوں گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔