اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) سیونگ اکاونٹ میں کم از کم ایک لاکھ 3ہزار روپے رکھنے والوں سے زکوة کٹوتی، حکومت نے رواں برس کیلئے زکوة کا نصاب مقرر کردیا،وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکاونٹ میں کم از کم ایک لاکھ 3ہزار روپے رکھنے والے صارفین سے زکوة کی کٹوتی ہوگی،کم رقم رکھنے والے افراد زکوة کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے،دوسری جانب جامعہ نعیمیہ لاہور نے رمضان میں صدقہ فطر و فدیہ صوم کی شرح کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے گندم استعمال کرنے والوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس اداکرنا ہوگا جبکہ جو کے حساب سے شرح 450 ، کھجورکے تناسب سے 1600 ، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے اداکرنا ہوں گے اسی طرح 30 روزوں کا فدیہ گندم کے تناسب سے 9 ہزار ، جو کے حساب سے 13 ہزار500 روپے، کھجورکے مطابق 48 ہزار، کشمش کے حساب سے 75 ہزار جبکہ منقی کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرنا ہوگا۔
سیونگ اکاونٹ میں ایک لاکھ 3ہزار ہونے پرزکوة کٹوتی



















