پاکستان کےساتھ تجارت وسرمایہ کاری کافروغ ترجیح ہے،امریکی سفیر

اسلام آباد (بیورورپورٹ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے پاکستان کےساتھ تجارت وسرمایہ کاری کافروغ ترجیح ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں 2 روزہ یو ایس پاکستان انوویشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ،امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا امریکی حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔

امریکہ پہلے ہی پاکستانی مصنوعات کیلئے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے ،سال بہ سال پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھ رہے ہیں لیکن اب بھی دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے،امریکی سفیر نے مزید کہا پاکستان بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ملک ہے لیکن کامیابی کی اگلی منزل تک رسائی کیلئے اختراع پسندی و ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہوگا۔