خاتون اکیلی تھی تو پٹرول بم کون برساتا رہا؟،مریم نواز

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہاہے خاتون اکیلی تھی تو پٹرول بم کون برساتا رہا؟عمران خان کو لیڈر کہنا سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی،اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہاجھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں، عمران خان کو گرفتاری سے زیادہ اپنے مکروہ اعمال کا خوف ہے۔

سیاست دان بہادر ہوتے ہیں گرفتاری اور احتساب سے نہیں ڈرتے، گرفتاری و احتساب سے صرف چور، ڈاکو اور دہشتگرد ڈرتے ہیں،عمران خان کو لانے والے اپنے بدترین انجام کو جا پہنچے،نیازی کی سیاست بھی رسوائی کےساتھ اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے اب پتہ چلا جب سے دہشتگرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے، پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ہے ،سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کےلئے شرپسند و تربیت یافتہ دہشتگرد گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں سیاسی رہنماو¿ں و سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی،ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے،گیدڑ فرد جرم اور گرفتاری کے خوف سے حاضری لگائے بغیر عدالت سے دم دبا کے بھاگ گیا! بزدل !۔