سپریم کورٹ نے سود فیصلے کیخلاف بینکوں کی اپیلیں واپس لینے پر نمٹادی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے سود فیصلے کیخلاف بینکوں کی اپیلیں واپس لینے پر نمٹادی،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔
وکیل سلمان اکرم راجہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے پیش ہوئے،سلمان اکرم راجہ نے کہا مجھے ہدایات ہیں سود خاتمے کے فیصلے کیخلاف اپیلیں واپس لی جائیں۔
اپیلوں کی واپسی کیلئے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں، چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کرکے متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔