لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کےلئے زمان پارک میں آپریشن روکنے کے حکم میں جمعہ تک توسیع کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک کے باہر سے پولیس آپریشن روکنے کی درخواستوں پر سماعت شروع کی تو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کمرہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم تحریک انصاف کے رہنما و درخواست گزار فواد چودھری عدالت نہ پہنچے۔
عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا فواد چودھری آرہے ہیں راستے میں ہیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا 10 بجے کا وقت تھا آپ کتنے سنجیدہ ہیں، سب کو 10 بجے عدالت ہونا چاہئے تھا، فواد چودھری کے وکیل نے کہا وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ پیش کرنا چاہتے ہیں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ میں نے پڑھ لیا آپ آگے چلیں۔
وکیل فواد چودھری نے کہا اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فیصلہ محفوظ ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا سیکشن 76 پڑھیں یہ تو کوئی معاملہ ہے ہی نہیں، فریقین نے پورے سسٹم کو جام کیا ہوا ہے، جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس لئے ہے کوئی قانون نہیں پڑھتا بس باتیں کرتے ہیں، ہر چیز کا حل قانون و آئین میں موجود ہے۔
عدالت نے فواد چودھری کے وکیل سے کہا کبھی آپ اس عدالت میں آتے ہیں کبھی اسلام آباد ہائیکورٹ جاتے ہیں، وکیل نے کہا سیاسی معاملہ بن چکا، جسٹس طارق سلیم نے کہا آپ دونوں پارٹیوں نے ہی بنایا ہے، بس قانون کو فالو کرنے کی ضرورت ہے، ساری قوم کو مصیبت ڈالی ہوئی ہے، عدالت نے فواد چودھری سے پوچھا سکیورٹی کا کیا معاملہ ہے۔
فواد چودھری نے کہا سکیورٹی کا مسئلہ بڑا سنجیدہ ہے، عمران خان اسلام آباد کی 4 عدالتوں میں پیش ہوئے پانچویں میں نہیں ہوئے، ایف ایٹ عدالت میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی 100 فیصد کنفرم معلومات تھیں اسلئے ویڈیو لنک سے حاضری کا کہا، جسٹس طارق سلیم نے کہا ہمارے سسٹم میں سکیورٹی لینے کا قانون موجود ہے، ایک پراپر پروسیجر موجود ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے کہا جب عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تو سکیورٹی دی۔
جسٹس طارق سلیم نے تحریک انصاف کے رہنما سے کہا آپ اپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں، آپکو پالیسی فراہم کرتے ہیں اس پر اپلائی کریں، سکیورٹی کا طریقہ کار موجود ہے، آپ اپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں، ہر ایک چیز کا طریقہ کار ہے، ہر ایک کے حقوق ہیں، بیلنس کرنا ہو گا، آپ سب ملکر بیٹھ کر حل نکالیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا میں نے وارنٹ کے معاملے کو ٹچ نہیں کیا، بعدازاں عدالت نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں جمعہ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















