لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے بتادیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کیلئے شاداب خان کا انتخاب کیوں کیا۔ثقلین مشتاق حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ شاداب خان کی کس خصوصیت کو دیکھتے ہوئے انہیں داماد بنانے کا فیصلہ کیا؟ ثقلین مشتاق نے کہا کہ شاداب خان کی 2 عادتوں کو دیکھ کر میں نے اسے داماد کے طور پر قبول کیا، پہلی یہ کہ شاداب کی والدہ نے بتایا کہ بیٹے نے ان سے کہا کہ والدین میرے لئے رشتہ دیکھیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ شاداب خان 5وقت کا نمازی ہے، میں نے جتنا عرصہ اس کےساتھ گزارا مجھے اس میں کوئی غلط بات نظر نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان نماز پڑھنے کیلئے سب کو بلانے کیلئے دروازے کھٹکھٹاتا تھا، اسکی یہ بات مجھے پسند تھی، ان دو چیزوں کو سوچ کر میں نے شاداب کو بطور داماد قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
بیٹی کیلئے شاداب خان کا انتخاب کیوں کیا، ثقلین مشتاق نے بتادیا



















