رات کے اندھیرے میں پھر پٹرول دھماکہ،قیمتوں میں13روپے لٹر تک اضافہ


اسلام آباد(بیورورپورٹ)رات کے اندھیرے میں پھر پٹرول دھماکہ،قیمتوں میں13روپے لٹر تک اضافہ،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رات گئے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،پٹرول5،ہائی سپیڈ ڈیزل 13،مٹی کاتیل2.56روپے لٹر مہنگا کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے لٹر مقرر کردی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل 293 ،مٹی کاتیل 190.29روپے لٹر ملے گا،نئے نرخوں کااطلاق ہوگیا۔