ملک آئی ایم ایف معاہدے کی سزا بھگت رہا ہے ،ن لیگ کاتعلق نہیں،رانا ثنا

پتوکی(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے مریم نواز ملکی ترقی کابیانیہ لیکر چل رہی ہیں، ملک جس آئی ایم ایف معاہدے کی سزا بھگت رہا ہے وہ ن لیگ نے نہیں کیا،پتوکی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہامہنگائی سے ن لیگ کوئی تعلق نہیں، ملک کو بھنور سے نکالیں گے۔

مریم نواز ملکی ترقی کابیانہ لیکر چل رہی ہیں،نواز شریف کی بدولت پاکستان ایٹمی قوت بنا اور قائم و دائم ہے، لیگی قائد کا پاکستان سازش کے تحت پیچھے دھکیلا گیا،لوگوں کو نواز شریف پر اعتماد ہے، ن لیگی قائد نے پاکستان کو مستحکم کیا۔