لاہو ر(خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لاہورمیٹروبس سروس پر سفر کرنیوالے مزدوروںکو بڑا ریلیف مل گیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر میٹروبس سروس کا آغاز صبح 6بجے سے کردیا گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا صبح6بجے میٹروبس چلنے سے ہزاروں مزدوروں کوبروقت منزل مقصود پرپہنچنے میں آسانی ہوگی اور پنجاب حکومت نے اقدام مزدوروں کی سہولت کیلئے اٹھایا،دریں اثنانگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں 3 منصوبوں کے طوفانی دورے کئے اور ترقیاتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سی بی ڈی بلیوارڈ گلبرگ انڈرپاسز، لاہور برج توسیعی منصوبے ،سمن آباد انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کیا، محسن نقوی نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کی سہولت کیلئے تینوں منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، ٹریفک کی روانی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل ضروری ہے،تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے بہترین مینجمنٹ کی جائے ،منصوبوں کے باعث عوام کو آمد و رفت میں وقتی دشواریاں ہیں،منصوبوں کے امور کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، تاخیر نہیں ہونی چاہئے،منصوبوں کی تکمیل دی گئی ڈیڈلائن کے اندر یقینی بنائی جائے، عوامی اہمیت کے منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گلبرگ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ، گلشن راوی اور سمن آباد میں ٹریفک کے متبادل نظام کا بھی معائنہ کیا،علاوہ ازیںنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہوم کا اچانک دورہ کیا، الیکٹرک واٹر کولر میں زنگ آلود پانی، صفائی کی ناقص صورتحال، واش رومز میں صابن تک نہیں تھا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بے آسرا بچوں کیلئے ایسی صورتحال دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک واٹر کولر کا فلٹر فوری تبدیل کرنے ،واش رومز، ڈائننگ ہال، کچن و دیگر رومز کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا جن بچوں کا کوئی سہارا نہیں ان کیلئے ایسا سلوک قابل قبول نہیں، ادارے کے امور کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے،مزید برآں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں تعاون (Taavun) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر شیخ سلیمان نے ملاقات کی، ملاقات میں لاہور میں مبارک سنٹر کی تعمیر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گروپ 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مبارک سنٹر کی تعمیر کے منصوبے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی،حکومت مبارک سنٹر سے متعلقہ امور کو جلد حل کرے گی۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















