اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے ایک اور بجلی بم گرادیا،14روپے یونٹ مہنگی ،کراچی سے خیبر تک مہنگائی کاطوفان،شرح42.27فیصد پر جاپہنچی،آٹا ،چینی سمیت 29اشیا کے نرخ مزید بڑھ گئے، تفصیلات کے مطابق نیپرا نے رواں سال بجلی صارفین سے 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک وصول کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں سے 13 روپے 87 پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت دی گئی جبکہ سرچارج رواں سال 8 ماہ میں وصول کیا جائےگا،200یونٹ استعمال کرنےوالے پروٹیکٹو صارفین سے 8 ماہ میں 89 پیسے سے 2روپے یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے۔
200یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹو صارفین سے 79 پیسے تا 2روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے،300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بھی 79 پیسے سے 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کیے جائیں گے، کسانوں سے 8 ماہ میں 50 پیسے سے 3 روپے یونٹ تک اضافی وصولی ہوگی۔
ادھر وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، تیل سمیت 29بنیادی اشیا کے نرخ مزید بڑھ گئے،ٹماٹر، آلو، پیاز، چینی، کوکنگ آئل ، آٹے اور چائے کی پتی سمیت متعدد اشیا شامل ہیں۔
ایل پی جی، چکن، انڈے، لہسن اور دال مونگ سمیت 8چیزیں سستی ،14کی قیمتوں میں استحکام رہا،رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز 305 ، انڈے 78 ، دالیں 72،ڈیزل 94 ،پٹرول کے نرخ میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















