حافظ قرآن میڈیکل طلبہ کو اضافی نمبرز پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس
اسلام آباد (بیورورپورٹ)حافظ قرآن میڈیکل طلبہ کو اضافی نمبرز پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے میڈیکل طلبہ کو حافظ قرآن ہونے کے اضافی 20 نمبر دینے کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہوں گے۔



















