لاہور(خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب میں پہلی مرتبہ جشن بہاراں سرکاری وسائل کی بجائے مکمل طورپر سپانسرڈ ہوگا
حکومتی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیاجائیگا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا اور جشن بہاراں کی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں بتایا گیا لاہو ر،فیصل آباد میں جشن بہاراں کی تقریبات کاآغازکیا جارہاہے، بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیاآج سے 12مارچ تک جیلانی پارک میں فوڈ فن میلہ شروع کیا جارہاہے
،لاہور کے ٹاپ 20فوڈ برینڈ کے سٹال لگائے جائیںگے، لاہور ہاکی سٹیڈیم میں ہر شام نامور گلوکار میوزک شو پیش کریںگے
،عوام کی تفنن طبع کیلئے راحت فتح علی خان، ساحر بگا ،بلال سعید، آئمہ خان او ردیگر گلوکارفن کامظاہرہ کریںگے ،داتا دربار سمیت دیگر مزارات پر محافل نعت گوئی ،محافل سماع ہو ںگی،جیلانی پارک میں پنجابی فوک میوزک شو ہوں گے،بریفنگ میں مزید بتایاگیا شہر کی بڑی سڑکو ںکو آراستہ کیاجائے گا
،کینال میلہ ، سپورٹس میلے بھی ہوںگے ،گریٹر اقبال پارک میں 7 روز تک لکی ایرانی سرکس کے 3شو ہوںگے، 12مارچ کو میراتھن ریس مقابلے ہوںگے، ریس آن وہیل اورفن ریس بھی ہوگی،42کلو میٹر طویل سائیکلوتھان میں پروفیشنل سائیکلسٹ حصہ لیںگے،نیشنل ہسٹری میوزیم میں قیام پاکستان سے آگاہی کیلئے'' ڈیجیٹل جرنی''شو ہوگا،والڈ سٹی اتھارٹی کی بریفنگ میں بتایاگیاشاہی قلعہ میںشام کو لائٹ اینڈ میوزک ایکسٹرا وگنزا شو پیش کیاجائے گا
،''روشن گلیاں''،'' ویکھ لاہور'' ،'' رنگیلا رکشہ''،'' داستان گوئی'' ،''ہیر گائیکی ''اور'' ڈرم سرکل شو''ہوں گے،8مارچ کوعالمی یوم خواتین پر خصوصی تقریبات ہوں گی،
خواتین کا مشاعرہ بھی ہوگا ،کمشنر فیصل آبادنے ویڈیو لنک پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم ،زرعی یونیورسٹی ودیگر مقامات پر جشن بہاراں کی تقریبات فوڈ سٹال،محفل مشاعرہ ، قوالی نائٹ ،ہینڈی گرافٹ شو، سائیکلنگ مقابلے، آتشبازی او رہیوی بائیک شو ہوںگے
جی سی یونیورسٹی میںانٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کرغزستان کی خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















