عمران خان بات چیت کے قابل نہیں،فضل الرحمن


پشاور (بیورورپورٹ)پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے عمران خان بات چیت کے قابل نہیں،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات ملتوی کیے جائیں،کیسے کان ہیں 15 لاکھ عوام کی آواز سنائی نہیں دی، 4 لوگوں پر سوموٹو لے لیتے ہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کیا اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ نے توڑیں یا ایک لیڈر کے حکم پرعمل کیا گیا؟ کیا پولیس اور اداروں میں الیکشن میں سکیورٹی دینے کی صلاحیت ہے؟،عدالت عظمیٰ نے ازخود نوٹس لیا الیکشن شیڈول کیوں نہیں دیا جارہا، کاش 2018 کے انتخابات پر ایسا ہوتا، آج سوموٹو لے رہے ہیں؟ کیسے کان ہیں جنہیں 15 لاکھ عوام کی آواز سنائی نہیں دی اور 4 لوگوں پر سوموٹو لے لیتے ہیںجب پورا پاکستان اسلام آباد میں داخل ہوا آواز سنائی نہیں دی؟ ایک 2 آدمی دروزے پر کھٹکھٹا دیں تو آہٹ سنائی دے دیتی ہے،غریب کو روٹی مہیا نہیں اور تقاضہ کیاجارہاہے 80 ارب الیکشن کمیشن کو دئیے جائیں، ملکی بجٹ آئی ایم ایف بنا رہاہے،ریاست اور غریب آدمی کو بھی دیکھا جائے، ملک میں امن و امان کی صورتحال انتخابات کیلئے سازگار نہیں،انتخابات مردم شماری کے بعد ہونے چاہئیں،ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتے ،آئین و ریاست کیساتھ کھڑے ہیں، ملکی حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا ہے، ملک میں مردم شماری کا عمل جاری ہے، 2 صوبائی اسمبلیاں ٹوٹنے کے تمام حقائق کو سامنے رکھنا چاہیے،عمران خان بات چیت کے قابل نہیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور فیض حمید ابھی بھی عمران خان کیلئے لابنگ کر رہے ہیں ،ادارے نوٹس لیکر لگام ڈالیں۔