اسلام آباد(بیورورپورٹ)انسداد دہشتگردی پر پاک امریکہ مذاکرات کل سے شروع،تفصیلات کے مطابق پاکستان، امریکہ کے انسداد دہشتگردی مذاکرات کل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی انسداد دہشتگردی معاون کرسٹوفر لینڈ برگ اسلام آباد پہنچیں گے۔
مذاکرات میں دو طرفہ سطح پر دہشتگردی کے درپیش چیلنجز پر بات ہوگی،انسداد دہشتگردی ، سرحدی انتظام، تحفظ و دیگر امور پر باہمی تعاون کا فروغ بھی زیر غور آئے گا،دونوں ممالک دہشتگردوں کی مالی اعانت کا تدارک، نیٹ ورکس کے خاتمے کےلئے معلومات کا تبادلہ کریں گے۔
انسداد دہشتگردی پر پاک امریکہ مذاکرات کل سے شروع



















