حکمران 100 جوتے بھی کھائینگے اور 100 پیاز بھی،شیخ رشید

راولپنڈی(بیورورپورٹ)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے فضل الرحمن رشتے دار گورنر کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہے ہیں،اقتدار کے مے خانوں میں مدہوش حکمران 100 جوتے بھی کھائیں گے اور 100 پیاز بھی،صحافیوں سے گفتگو اور اپنی ٹوئٹ میںشیخ رشید نے کہا عمران خان نے عام معافی اور سمجھوتے پر آمادگی کا اہم بیان دیا۔

قومی اسمبلی تحلیل کرکے صوبائی اسمبلی کےساتھ ملکر الیکشن کرایا جائے،گورنر کے پی کے پاس سپریم کورٹ کا حکم نامہ کھولنے کا وقت نہیں تو پھر آرٹیکل 6 بھی زیادہ دور نہیں ،پوری قوم سپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے،آصف زرداری الیکشن کےلئے تیار لیکن فضل الرحمن اور شہباز شریف فراری ہیں۔

ڈالر والے حج کریں گے اور روپے والے لائن میں لگیں گے، پاکستان مصر اور سری لنکا ایک لائن میں آگئے،ملک پر آسیب کے سائے بڑھ رہے ہیں،حکومت ایمر جنسی لگانے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے اگر لڑائی نہ ہوتی تو میں سیاست کو خدا حافظ کہہ چکا ہوتا،جیل میرا سسرال ہے، سسرال کا رویہ ٹھیک نہیں تھا،خلع لینے والا ہوں۔