کراچی (مشرق نیوز) سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے شہیر آفریدی نے ایشین کانٹی نینٹل ٹائٹل بھی جیت لیا ۔شہیر فریدی کا تعلق سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس سے ہے۔ وہ باکسنگ کے میدان می پاکستان کیلئے کئی اہم مقابلے جیت چکے ہیں۔شہیر آفریدی ایشین کانٹی نینٹل کا ٹائٹل رکھنے والے تھائی لینڈ کے باکسر سامپوتھ سیسا کو چیلنج کیا تھا۔ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی ایشین کانٹی نینٹل کی ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دےکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ ورلڈ باکسنگ کونسل سلور بیلٹ ٹائٹل کا مقابلہ تیسرے رانڈ میں جیتا۔ پاکستان نے باکسنگ کے میدان میں پہلی بار یہ اعزاز جیتا ہے۔مقابلہ جیتنے کے بعد شہیر آفریدی نے اپنے پیغام میں اپنی فتح کراچی پولیس آفس اور پشاور حملے کے شہدا کے نام کردی۔
سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے ایشین کانٹی نینٹل ٹائٹل بھی جیت لیا



















