اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی قائدین کی اہم بیٹھک،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا گیا،اجلاس میں آصف زرداری، فضل الرحمن، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا،ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے و انتخابات کےلئے صدر کی جانب سے تاریخ کے اعلان پر مشاورت کی گئی اور قانونی ماہرین سے رائے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ملاقات کے دوران نواز شریف سے بھی بذریعہ ٹیلی فون تبادلہ خیال کیا گیا،اتحادی قائدین کی بڑی بیٹھک میں مشاورت سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا،ذرائع کے مطابق حکومت صوبائی عام انتخابات کے معاملے پر سوچ بچار کے بعد جلد دو ٹوک مو¿قف دے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی قائدین کی اہم بیٹھک



















