لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید) یوٹیلیٹی سٹورز پر ماہ رمضان میں 19 مختلف اشیاءپر 50 روپے فی کلو تک سبسڈی دی جائیگی۔ رمضان المبارک میں 19 اشیاءکی قیمتوں میں کمی کی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ آٹے پر فی کلو 4 روپے، چینی پر 5 روپے سبسڈی دی جائےگی جبکہ دال، چاول، کوکنگ آئل، گھی پر بھی سبسڈی دی جائےگی۔ ای سی سی نے رمضان پیکیج کیلئے 2 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر ناقص اشیاءفروخت کرنے کی شکایات آرہی ہیں، غریب اور خصوصی افراد کیلئے کارڈز جاری کئے جائیں گے، ایک لاکھ راشن بیگ بلوچستان بھر میں تقسیم کئے جائیں گے، دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان آگیا۔ مختلف برانڈز نے اپنی اشیاءکی قیمتیں بڑھا دیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر دودھ، چائے، کریم اور جوسز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک لیٹر دودھ 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا جس کے بعد فی لیٹر دودھ کا پیک 217 سے بڑھ کر 247 روپے کا ہوگیا جبکہ 900 گرام چائے کی قیمت میں 250 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 900 گرام چائے کا پیک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسکے علاوہ 200 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے اور ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
رمضان المبارک: یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیاءپر 50 روپے فی کلو تک سبسڈی پیکیج تیار



















