پی ٹی آئی رہنمائ30روزکیلئے ایم پی او کے تحت نظربند،رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

لاہور(خبرنگار خصوصی)جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار رہنماو¿ں کی بازیابی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماو¿ں سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی،پنجاب حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور اعظم سواتی سمیت 9رہنماو¿ں کو 30روزکے لیے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او)کے تحت نظربندکیا ہے، پنجاب حکومت کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا ہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں77لوگوں کو نظر بندکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کے احکامات جاری کیے،سرکاری وکیل کا کہنا تھا پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی دوسرے شہروں میں منتقلی کے خلاف درخواست ہے، اعجاز چودھری کی رہنماو¿ں کی بازیابی کی درخواست میں رپورٹ آگئی ،لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل کو اگلی سماعت تک باقاعدہ جواب داخل کرانےکی ہدایت کردی،عدالت نے کہا ابھی رپورٹ عدالت کی فائل میں نہیں لگی، اس میں بھی رپورٹ جمع کرائیں، دونوں درخواستوں میں رپورٹ آنے کے بعد جمعہ کو سماعت کریں گے۔