ریلوے انتظامیہ کی بدانتظامی: ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلوے انتظامیہ کی بدانتظامی کے باعث مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورتحال میں شہریوں میں دیگر ٹرانسپورٹ وسائل کے استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ریلوے انتظامیہ صرف ٹرینوں کی روانگی اور آمد کو بروقت کرنے کی بجائے عوام سے معذرت کی کال چلانے میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز عرصہ دراز سے مسافروں کو بروقت منزل مقصود تک پہنچانے کے دعوﺅں میں ناکام دکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کا ٹرین پر سفر کرنے کا رجحان کافی حد تک کم ہو چکا ہے جو کہ انتظامیہ کی جانب سے منصوبہ بندی کا فقدان دکھائی دے رہا ہے جس میں ان کی جانب سے ٹریک سگنل اور دیگر تکنیکی معاملات میں بروقت بہتری نہ لانا ہے ہر دور میں سیاسی شخصیات کی طرف سے ریلویز کو مالی خسارے سے نکالنے اور ٹرینوں کے اوقات کار میں بہتری کے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن عملی طور پر نتائج صفر دکھائی دے رہے ہیں مسافروں کو بہترین سفر ی سہولیات کی فراہمی کی خاطر لگژری کوچز کی خریداری تو کی جارہی ہے لیکن ٹرینوں کی بروقت آمد ورفت پر عدم توجہ سے مختلف روٹس پر مسافر ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ریلویز انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے تکلیف کے مستقل حل کی بجائے معذرت کے پیغام سے کام چلایا جاتا ہے موسم میں بہتری اور ٹریک و دیگر معاملات میں خرابی کو دور کرنے کے باوجود مسافر ٹڑینوں کو بروقت کرنا خواب بن کر رہ گیا ہے گزشتہ دو ماہ سے ریلویز مسافروں کو منزل تک بروقت پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے متعدد ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو کئی کئی گھنٹے اسٹیشن پر انتظار کرنا پڑرہا ہے جو کہ ریلوے انتظامیہ کا ٹرین آپریشن کو بہتر بنانے کی بجائے زبانی جمع تفریق سے کام چلایا جا رہا ہے اس خراب صورتحال کے پیش نظر مسافروں کی جانب سے لاہور سے دیگر شہروں کو جانے کی خاطر ٹرانسپورٹ کو استعمال کرنے کو اہلیت دی جا رہی ہے اور ریل کے سفر کرنے کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس سے ریلویز کو مزید مالی مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے مسافر ٹرینوں کے اوقات کار میں عرصہ دراز سے مسائل کاسامنا ہے جس پر وزیر ریلوے کی جانب سے ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا آرہا ہے لیکن مسئلہ کا حل عملی طور پر زیرو ہے جو کہ مسافروں کےلئے تکلیف کا باعث بنا ہوا ہے، ریلوے انتظامیہ وقت گزارنے کی منصوبہ بندی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔



















