ایلکس ہیلز بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے دستبردار ہوگئے

ڈھاکہ (مشرق نیوز) انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز بنگلہ دیش کےخلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ایلیکس ہیلز آئی ایل ٹی ٹونٹی اور پی ایس ایل معاہدوں کے باعث دستبردار ہوئے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیو موٹ نے کہا ہے کہ ایلیکس ہیلز کیلئے اب بھی دروازے کھلے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے میتھیو موٹ نے کہا کہ ہم نے ایلیکس ہیلز کے ساتھ بات کی تھی ان کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شاندار رہا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم ورلڈ کپ 2023 ءکے سکواڈ کیلئے بیٹھیں گے تو کسی سے رنجش نہیں رکھیں گے، ہم نے موقع دیا لیکن سمجھتے ہیں کہ کچھ دوسرے معاملات بھی حائل ہوتے ہیں۔میتھیو موٹ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی فارم میں ہے اور بھارت میں ہمارے لیے اچھا ثابت ہو سکتا ہے تو ہم اس کو لیں گے۔بنگلا دیش اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ یکم مارچ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ایلیکس ہیلز کو 2019ءکے ورلڈ کپ سے قبل اسکواڈ سے نکال دیا گیا تھا۔