نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں ایمبولینس میں مریضوں کے بجائے جوتوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جانے لگا۔ میڈیا کے مطابق سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس میں جوتوں کو دوسری جگہ لے جانے والے ڈرائیور کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس ایمبولینس ڈرائیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اسپتال کے پرنسپل میڈیکل آفیسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ڈرائیور کو این جی او نے نوکری پر رکھا تھا جسے اب ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ایکشن لیا جائےگا۔پرنسپل میڈیکل آفیسر نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، ضرورت پڑنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائےگا۔
بھارت میں ایمبولینس میں مریضوں کے بجائے جوتوں کی منتقلی



















