مادری زبان کا عالمی دن، پاکپتن پریس کلب میں رنگا رنگ تقاریب
پاکپتن (نامہ نگار)ماں بولی کے عالمی دن کے موقع پر پنجابی زبان کے فروغ کےلئے پریس کلب پاکپتن میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ریلی نکالی گئی شرکاءریلی پنجاب کا ثقافتی لباس پہن کر شریک ہوئے پریس کلب پاکپتن میں شرکاءنے ڈھول کی تھاپ پر جھومر، ڈانڈیا، لڈی اور پنجابی لوک گیت پیش کئے گئے رنگ برنگ لباس توجہ کا مرکز بنے رہے تقریب کے آ خر میں ماں بولی ریلی بھی نکالی گئی جو پریس کلب پاکپتن سے شروع ہو کر پنجابی زبان کے پہلے شاعر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مزار پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت فکری تحریک سانجھ، پاکپتن آ رٹس کلب کے رہنما محمد مسعود خالد، پروفیسر امیر حمزہ ورک، پروفیسر ماجد غفور، پروفیسر عمر گڈوماہر تعلیم اختر خان پریس کلب پاکپتن کے انشاءاللہ صدر2023 وقارفرید جگنو،محمد جمیل فریدی ،سانجھ کے عبدالرزاق، عبدالجبار، علی حسنین مسعودنے کی ریلی میں پنجاب لوک لہر کے مرحوم رہنما قسور مباک بٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ریلی میں ،موتیا مسعود خالد،سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری مظفر قبال ایڈوکیٹ، رضا اختر،پیپلزپارٹی کے رہنما مستنصر کامران بلوچ، ہمایوں سرور بودلہ، تحریک انصاف کے اویس کمبوہ، عوامی تحریک کے عقیل شہبازایڈووکیٹ اورشہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی شرکاءثقافتی لباس پہن کر پنجاب کے ثقافتی گیت گاتے رہے مقررین کا کہنا تھا کہ طلباءکو مادری زبان کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں کم از کم پرائمری تک پنجابی زبان میں تعلیم دی جائے



















